Wednesday, 12 March 2025, 09:29:10 am
 
گورنرسندھ کی جاپانی سرمایہ کاروں کوصوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
February 13, 2025

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جاپان کے سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے پر کشش ماحول سے استفادہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے یہ دعوت جاپان کے سفیرAkamatsu Shichi سے ملاقات کے دوران دی جنہوں نے کراچی میں گورنر ہائوس میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے جاپان کے ساتھ تجارت میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دورے پر آئے ہوئے سفیر نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کار صوبے میں مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔