انفارمیشن گروپ کی سیکرٹری اطلاعات ونشریات امبرین جان کو گریڈ بائیس میں ترقی دے دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کے زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اختیاراتی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔
سیکرٹریٹ گروپ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس، اکنامسٹس گروپ، ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ، پوسٹل گروپ ریلوے (کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن) گروپ کے دس افسران کو بھی گریڈ اکیس سے بائیس میں ترقی دی گئی ہے۔