Wednesday, 12 March 2025, 03:59:30 pm
 
آزادکشمیرکے پہلے منتخب صدرکے ایچ خورشید کی برسی آج منائی جارہی ہے
March 11, 2025

آزادجموں وکشمیرکے پہلے منتخب صدرکے ایچ خورشید کی 37ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

وہ انیس سوچوبیس کو سرینگرمیں پیدا ہوئے ۔

کے ایچ خورشیدانیس سوانسٹھ میں آزادکشمیرکے صدرتعینات ہوئے تھے۔

انہوں نے قائداعظم محمدعلی جناح کے پرائیویٹ سیکرٹری کے طورپربھی خدمات انجام دیں۔

کے ایچ خورشید نے انیس سواٹھاسی میں آج کے روزوفات پائی۔

کشمیر کے نصب العین اورکشمیریوں کے حق خودارادیت کے بارے میں ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آزادجموں وکشمیرمیں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔