Wednesday, 12 March 2025, 03:58:32 pm
 
پنجاب حکومت کا،،سی ایم ایجوکیشن کارڈ، متعارف کرانے کا فیصلہ
March 11, 2025

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے میں نظام تعلیم کا معیار بلند کرنے کیلئے انقلابی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

انہوں نے لاہور میں سکول کی تعلیم کے بارے میں خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سکول کی تعلیم میں مدد دینے کے لئے سی ایم ایجوکیشن کارڈ کا اجراء کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا اسی طرح جو طالبعلم اسی فیصد سے زیادہ نمبر لیں گے انہیں ان کی تعلیمی قابلیت کے اعتراف میں وزیراعلیٰ سٹار کارڈ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں یہ پہلا موقع ہے کہ نصابی کتابیں مار چ میں تعلیمی سیشن کے آغاز ہی میںکامیابی سے تقسیم کر دی گئی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے سے تعلیمی شعبے میں پہلے ہی مثبت نتائج آرہے ہیں۔