گرین لائن اور اورینج لائن بی آر ٹی بس سروسز کا انتظام کراچی میں ایک تقریب کے دوران رسمی طورپر سندھ حکومت کے حوالے کردیا گیا۔
پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم باجوہ نے انتظامی ذمہ داری سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ اسد زمین کے حوالے کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گرین لائن اور اورینج لائن کا انتظام سندھ حکومت کے حوالے کرنا پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو مزید منظم کرنے کی طرف ایک اہم اقدام ہے۔