وزیراعظم شہبازشریف نے گلیشیئرز کو مزید پگھلنے سے بچانے کیلئے عالمی سطح پر فوری اقدامات اور مربوط کوششیں کرنے پر زور دیا ہے۔
وہ آج(منگل کو) باکو میں گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان گلیشیئرز کے قیمتی قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گلیشیئرز کی نگرانی کے پروگراموں پر عملدرآمد، پیشگی انتباہ کے نظام، موسمیاتی اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے زرعی اقدامات اور پانی کے ذخیرہ کرنے کے متبادل نظام میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے مزید تعاون درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلیشیئر 2025 اقدام گلیشیئرز کے پگھلنے کے حل کیلئے اہم ثابت ہوگا۔