Thursday, 14 November 2024, 08:53:30 pm
 
حکومت چینی باشندوں کےتحفظ کیلئے ہرممکن اقدام کررہی ہے، وزیراعظم
November 13, 2024

وزیراعظم نے چین کے نائب وزیراعظم DING XUEXIANG سے آج (بدھ ) باکو میں موسمیاتی لائحہ عمل کے سربراہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں چینی باشندوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدام کررہی ہے ۔

شہبازشریف نے کہاکہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔

DING XUEXIANG نے سلامتی کو درپیش خطرات سے مل کر نمٹنے اور دونوں ممالک کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پاک چین تعلقات کووسعت دینے کی خواہش کااظہارکیا۔