منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر سکتا ہے۔
اسلام آباد میں یو این ایف پی اے اور پاپولیشن کونسل کی جانب سے "پاکستان ایٹ 2050" رپورٹ کے اجراء کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ آبادی میں اضافے سے متعلق چیلنجز کا حل پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی سمت بھی متعین کرتی ہے۔
احسن اقبال نے گورننس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیاہے۔