لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم بائیس افراد شہید اور ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
ادھر اقوام متحدہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پرفائرنگ بند کرے۔
سری لنکا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے جس میں اس کے دو فوجی زخمی ہوئے جو لبنان میں اقوام متحدہ کی نگران فورس کا حصہ تھے۔