اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے اسرائیل کی ان ذمہ داریوں پر رائے مانگنے کیلئے قرارداد پاس کی جس کے تحت اسے ریاستوں اور بین الاقوامی اداروں بشمول اقوام متحدہ کی جانب سے
فلسطینیوں کو فراہم کی جانے ولی امداد میں سہولت فراہم کرنی چاہئے۔
ایک سو ترانوے رکنی اسمبلی میں ناروے کے مسودے کی قرارداد ایک سو سینتیس ووٹوں سے منظور کی گئی۔
اسرائیل' امریکہ اور دیگر دس ممالک نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جبکہ بائیس ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب اسرائیل نے اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کے ادارے ''اروا''کے جنوری میں ملک میں کام کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا اور گزشتہ سال غزہ میں دیگر اقوام متحدہ کے اداروں کو امدادی
کاموں میں رکاوٹوں کے باعث دیگر مسائل پیدا ہوئے۔
قرارداد میں اسرائیل پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے اور فلسطینی عوام کو حق خودارادیت سے نہ روکے۔