Saturday, 21 December 2024, 05:06:16 pm
 
اسرائیلی فوج کا لبنان کو شمالی علاقے خالی کرنے کا حکم
October 12, 2024

 لبنان میں اسرائیلی فوج نے 23 جنوبی دیہی علاقوں کے مکینوں کو دریائے عوالی کے شمالی علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

لبنان کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ وادی بیکا اور بیروت کے جنوبی مضافات پر تئیس ستمبر سے اسرائیلی حملوں میں تیزی آنے کے باعث تقریباً بارہ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

ادھر اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر نے بتایا ہے کہ 2006ء میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی آخری بڑی جنگ کے مقابلے میں اب زیادہ لبنانی بے گھر ہوئے ہیں۔