حکومت پنجاب کے پروگرام ستھرا پنجاب کے تحت تحصیل میانوالی کی پروقار افتتاحی تقریب میانوالی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔
چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ سرگودھا ڈویژن اور رکن پنجاب اسمبلی عبد الرزاق ڈھلوں مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ ، سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی منتظمین اور تحصیل میانوالی کا عملہ صفائی اور مسلم لیگ ن کے ضلعی عہدیداران بھی شریک ہوئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبد الرزاق ڈھلوں کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ پنجاب میں پہلی مرتبہ صفائی کا منظم اور مربوط نظام دیا ہے جس کے تحت صفائی کے باوردی اہلکار بڑی سڑکوں سمیت تمام گلی کوچوں کی مکمل صفائی کریں گے اور اس عمل کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ملازمین کی کم ازکم تنخواہ 37 ہزار روپے ہوگی۔