Wednesday, 12 March 2025, 09:35:32 am
 
چیئرمین سینیٹ کا پاکستان اور یمن درمیان مشترکہ ثقافتی، تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور
February 12, 2025

 سینٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے یمن کے ساتھ پاکستان کے گہرے اور برادرانہ تعلقات کی پھرتوثیق کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ ثقافتی، تاریخی اور مذہبی تعلقات کی اہمیت پر زوردیا ہے ۔

انہوں نے ان خیا لات کا اظہاریمن کے سپیکر محمد مطہرالاشابی سے آج (بدھ کو)اسلام آباد میں ملاقات میں کیا ۔

سینٹ کے چیئرمین نے امن واستحکام کے حصول کی خاطر یمن کی کوششوں کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی، آئی ٹی ، زراعت اوردفاع جیسے اہم شعبوں میں یمن کو اپنی ماہرانہ خدمات فراہم کرسکتا ہے ۔

یمن کے سفیر نے کہاکہ پاکستان اور یمن کے درمیان مضبوط اور گرانقدر تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان استعداد کار میں اضافے، سکالر شپ اور بین الاقوامی سطح پر رابطوں میں تعاون میں اضافہ ہوناچاہیے ۔