Saturday, 21 December 2024, 07:42:04 pm
 
اسرائیل غزہ میں طبی عملے کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے ، اقوام متحدہ انکوائری رپورٹ
October 11, 2024

قوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو تباہ کرنے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے ۔

اقوام متحدہ کی سابق ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نوی پلے نے ایک انکوائری رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے محصور غزہ میں طبی عملے اور تنصیبات پر بے دریغ اور جان بوجھ کر حملے کیے ہیں۔

نوی پلے نے کہا کہ خاص طور پر بچوں کو ان حملوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے، جو صحت کے نظام کی تباہی سے بالواسطہ اور بالواسطہ طور پر دوچار ہیں۔

اقوام متحدہ کے انکوائری کے بیان میں اسرائیلی فورسز پر جان بوجھ کر طبی گاڑیوں کو نشانہ بنانے اور مریضوں کے محصور غزہ کی پٹی سے نکلنے کے اجازت نامے پر پابندی لگانے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

ادھر غزہ کے شمال میں اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں مزید چار فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

غزہ پر اسرائیل کی سالہا سال سے جاری جارحیت میں بیالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ستاون ہزار آٹھ سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔