وزیراعظم عمران خان نےاس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام سے ملک کی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کےاجلاس کےدوران کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ ون ونڈو آپریشن کے تحت چلایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو پچھلے قرضوں کی اقساط کی ادائیگی کےلئے مزید قرض لینا پڑے گا۔