Thursday, 25 April 2024, 02:22:38 am
صدرکا کامیاب قوم بننے کیلئے قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے پر زور
September 11, 2020

 صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں اور فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم ایک کامیاب قوم بننے کیلئے مقرر کردہ اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔

 وہ قائداعظم کی برسی کے موقع پر آج صبح کراچی میں مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

 صدر نے کہا کہ جس طرح سے ہماری قوم نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے یہ ہمارے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ انتہائی ترقی یافتہ ملک ابھی تک اس وبا سے نمٹنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

 اس سے پہلے صدر نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ،انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.