Saturday, 27 July 2024, 09:31:10 am
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرے:صدر،وزیراعظم
December 10, 2019

صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے انسانی حقوق کے تحفظ کےلئے اپنا کردار ادا کرے۔

 آج (منگل) انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کی پاسداری کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

 صدر نے مقبوضہ کشمیر میں  میں فوجی محاصرے، کرفیو اور 80 لاکھ سے زائد کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق غصب کئے جانے پر گہری تشویش ظاہر کی ۔

 وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں بھارت پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے حقائق جاننے کے مشن کو مقبوضہ کشمیر تک  رسائی دے تاکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹوں کا جائزہ لیا جاسکے۔

(این این آر، وہاج بشیر)