Friday, 27 December 2024, 04:20:11 am
 
صدر، وزیراعظم کی آسٹریلیا میں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز جیتنے پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد
November 10, 2024

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آسٹریلیا میں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز جیتنے پر پاکستان ٹیم کو مبارک باد دی ہے ۔

انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں 22 سال بعد آسٹریلیا میں ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز جیت کر شاندار کامیابی حاصل کرنے پر ٹیم کوسراہا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔