صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے سیریز میں ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔
صدر آصف علی زرداری نے ٹیم کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ٫یہ امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اچھے کھیل کو جاری رکھے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قیادت میں لڑکوں کی مہارت اور ٹیم ورک پر پوری قوم کو فخر ہے۔