Friday, 27 December 2024, 04:28:40 am
 
جوہانسبرگ:پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 36 رنز سے ہرا کر سیریز تین صفر سے جیت لی
December 23, 2024

رات جوہانسبرگ میں تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چھتیس رنز سے ہرا کر سیریز تین صفر سے جیت لی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سینتالیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر تین سو آٹھ رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم جواب میں بیالیس اوورز میں دو سو اکہتر رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔میچ بارش کے باعث سینتالیس اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔