Friday, 26 April 2024, 05:40:49 pm
ڈاکٹررتھ فاؤ کی تیسری برسی
August 11, 2020

ڈاکٹر رتھ کتیھرنیا مارتھا Pfau کی پیر کے روز تیسری برسی منائی گئی جنہوں نے پاکستان میں جذام کے مرض کے خاتمے کےلئے اپنی زندگی کے پچپن سال سے زائد وقف کئے۔

 وہ سوسائٹی آف دی ڈاٹرز آف دی ہارٹ آف میری کی ایک جرمن نژاد پاکستانی کتھولک رہنما لدر معالج تھیں۔

وہ انیس سو اکسٹھ میں جرمنی سے پاکستان منتقل ہوئیں۔

ڈاکٹر رتھ Pfau کو بیمار لوگوں کےلئے ا ن کی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان، ہلال امتیاز، نشان قائد اعظم اور ستارہ قائد اعظم سے نوازا گیا۔

وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے ڈاکٹر روتھ کیتھر ینا مارتھا فاؤکو ان کی تیسری برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ انسانیت ، معاشرے اور پاکستان کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ تاریخ کے سنہرے دور کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

شبلی فراز نے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ نے ایسے مظلوم طبقے کے زخموں پر مرہم رکھا جنہیں معاشرہ قبول کرنے سے انکاری تھا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.