Friday, 18 April 2025, 08:13:29 pm
 
وزیراعلی سندھ کا صوبے سے دہشت گردی اور منشیات کے خاتمے کے عزم کا اظہار
April 10, 2025

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں دہشت گردی کے ناسور اور گھناونے جرائم کے خاتمے کیلئے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کراچی میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کامیاب کارروائیوں اور مثبت نتائج پر اطمینان کااظہارکیا۔

اجلاس میں صوبے سے دہشت گردی ، منشیات اور گھناونے جرائم کے خاتمے کے عزم کا اظہارکیا گیا۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ دس تھانوں کو بہتر بنایاگیا ہے اور باقی پولیس سٹیشنز پرکام جاری ہے۔