سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کریں۔
انہوں نے آج(پیر) کراچی میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام ڈویژنل کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔
سندھ کے وزیراعلیٰ نے رمضان المبارک کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی شہر میں اڑھائی سو سے زیادہ بچت بازار لگائے گئے ہیں۔