سندھ کے مختلف حصوں میں لسانیت کی بنیاد پر کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کی دہشت گردی کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
مظاہرین نے ان دہشت گردوں کو سخت ترین سزائیں دینے کا مطالبہ کیا جو بھارت کے ایما پر معصوم پاکستانیوں کا خون کررہے ہیں۔
مظاہرین نے کہاکہ پاکستان کے تمام صوبوں کے عوام بلوچ عوام سے محبت کرتے ہیں جبکہ بی ایل اے لسانیت کی بنیاد پر پنجابیوں اور پختونوں کا خون کرکے نفرت کے بیج بو رہی ہے۔
مظاہرین نے بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچ عوام سے اپنی یکجہتی کااظہار کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔