Wednesday, 02 April 2025, 04:58:49 am
 
وزیر صحت کا پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کرنے پر زور
March 16, 2025

صحت کی قومی خدمات کے وزیر مصطفی کمال نے پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کیلئے مزید مربوط حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات کراچی میں پولیو کے لئے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے دورے کے موقع پر کہی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہماری قومی ترجیح ہے اور وفاقی حکومت اس سلسلے میں صوبوں سے ہرممکن تعاون کرے گی۔

انہوں نے پولیو کے خاتمے کی مہم میں ہیلتھ ورکرز اور ضلعی انتظامیہ کے کردار کو بھی سراہا۔

مصطفی کمال نے اس سال سندھ سے پولیو کے چھ میں سے چار کیس سامنے آنے پر تشویش ظاہر کی۔