Wednesday, 02 April 2025, 04:47:17 am
 
وزیراعلیٰ سندھ کا ملازمتوں کے پورٹل کا افتتاح
March 14, 2025

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں بھرتیوں کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے اور اسے ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

انہوں نے جمعہ کے روز کراچی میں ملازمتوں کے پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدواروں اور ملازمین پرزوردیا کہ وہ اس پورٹل کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت بھی نوکریوں کی تشہیر اس پورٹل کے ذریعے کرے گی تاکہ ملازمتوں کی فراہمی کے عمل میں شفافیت لائی جاسکے۔

سید مراد علی شاہ نے نجی شعبے پر بھی زوردیا کہ وہ اس پورٹل کے ذریعے اپنی ملازمتوں کی تشہیر کرے۔