گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے آج کراچی میں مزار قائد پرحاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔انہوں نے فاتحہ خوانی بھی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیئے۔
سندھ کے گورنر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے تمام فریقوں کو ملکر کام کرناچاہیے ۔
انہوں نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی اورکہا کہ قوم شرپسند عناصر کو شکست دینے کیلئے متحد ہے ۔
وزیراعلی نے ملک کو قائداعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق ڈھالنے کے عزم کا اظہارکیا۔
انہوں نے ملک کی اقتصادی ترقی یقینی بنانے اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زوردیا۔