Thursday, 26 December 2024, 03:54:26 pm
 
پاک فوج کی سرپرستی میں 52 ویں قومی اتھلیٹک چیمپئن شپ
December 09, 2024

پاک فوج کی سرپرستی میں 52 ویں قومی اتھلیٹک چیمپئن شپ ایوب سٹیڈیم ملتان میں منعقد ہوئی۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چھ سو سے زائد اتھلیٹس نے شرکت کی۔پاک فوج کی مردوں کی اتھلیٹکس ٹیم نے سترہ سونے، بارہ چاندی اور دس کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔پاک فوج کی خواتین کی اتھلیٹکس ٹیم نے آٹھ سونے، چار چاندی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کئے۔