Saturday, 21 December 2024, 04:33:36 pm
 
لبنان میں مختلف علاقوں میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں چھتیس افراد شہید ، ایک سو پچاس زخمی
October 09, 2024

لبنان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں چھتیس افراد شہید اور ایک سو پچاس زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چھ افراد BEKAA کے علاقے جبکہ تیس NABATIEH میں شہید ہوئے۔

اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے لبنان میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد اکیس سو سے تجاوز کرگئی ہے۔