Thursday, 26 December 2024, 07:33:15 pm
 
دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
November 08, 2024

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں آج پاکستان نے آسٹریلیا کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پینتیس اوورز میں163 رنز بناکر آل آئوٹ ہوگئی۔

جواب میں پاکستان نے ہدف چھبیس اعشاریہ تین اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔