Thursday, 26 December 2024, 05:27:36 pm
 
ارشد ندیم کا کسانوں کے بہتر مستقبل اور فلاح کیلئے سونا کے ساتھ برانڈ ایمبیسیڈرکا معاہدہ
November 08, 2024

جیولن اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کسانوں کے بہتر مستقبل اور ان کی فلاح کےلئے سونا کے ساتھ برانڈ ایمبیسیڈ رکا معاہدہ کر لیا ۔ اس تقریب میں سونا کے MD اور CEO جہانگیر پراچہ اور سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی اور اس اقدام کوکسانوں کی طاقت اور ان کے روشن مستقبل کے لئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

ارشد ندیم نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سونا کے ساتھ اس اہم سفر کا حصہ بننے پر فخر ہے اور یہ شراکت داری کسانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے بہترین ثابت ہوگی ۔ سونا کی انتظامیہ نے ارشد ندیم کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کے عزم کو سراہا اور کہا کہ اس معاہدے سے کسانوں کو جدید سہولتیں اور بہترین مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی، جس سے ملک کی زرعی صنعت کو ترقی ملے گی۔