Friday, 26 April 2024, 07:18:48 am
عبدالستارایدھی کی تیسری برسی
July 08, 2019

ممتازفلاحی وسماجی شخصیت عبدالستارایدھی کی آج (پیر) تیسری برسی منائی گئی۔

عبدالستارایدھی نے 1951ء میں کراچی کے قدیم شہری علاقے کھارادرمیں ایک چھوٹی ڈسپنسری کے قیام سے سماجی خدمات کاسلسلہ شروع کیا جسے بعدمیں توسیع دیتے ہوئے انہوں نے ایدھی فائونڈیشن قائم کی۔عبدالستارایدھی نے نہ صرف انسانی فلاح وبہبودبلکہ ملک بھرمیں جانوروں کے لئے بھی کئی ادارے قائم کئے جواُن کی اہلیہ اوربیٹے کی سرپرستی میں بخوبی کام کررہے ہیں۔وہ طویل علالت کے بعد 8جولائی2016ء کو خالق حقیقی سے جاملے۔

قوم ممتازسماجی شخصیت عبدالستارایدھی کی  تیسری برسی کے موقع پراُن کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کررہی ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے لوگوں کی بلا تفریق خدمت کی اور ان کے دکھ درد بانٹے۔ عبدالستار ایدھی کی تیسری برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایدھی انسانیت کا فخر اور پاکستان کا حقیقی چہرہ تھے جن کی زندگی تمام سماجی کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت کااحساس پروگرام ایدھی کے کام کے انداز سے مطابقت رکھتا ہے اور اس کا بنیادی مقصد مستحق افراد کی مدد کرنا ہے جس سے انسانیت کی خدمت کی روایت زندہ رہے گی۔

 سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے مذہب، زبان اور ذات کو بالائے طاق رکھ کر انسانیت کی خدمت کی۔ 

عبدالستار ایدھی کی تیسری برسی کے موقع پرکراچی سے جاری کئے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اس عظیم سماجی شخصیت کی زندگی سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.