Friday, 26 April 2024, 11:20:24 pm
اشفاق احمدکی 14ویں برسی
September 09, 2018

نامورادیب، افسانہ نگاراوربراڈکاسٹراشفاق احمدکی 14ویں برسی جمعہ کومنائی گئی۔انہوں نے اردو زبان میں متعدد کتابیں لکھیں ، ان کی تصانیف میں افسانے ، ناول اور ریڈیواور ٹیلی ویژن کیلئے کھیل شامل ہیں۔ادب اور براڈ کاسٹنگ کے شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں انھیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ۔اشفاق احمد نے مقبول ریڈیوپروگرام تلقین شاہ 1962ء میں شروع کیا جس سے انھیں قصبوں اور دیہات کے عوام میں بے پناہ مقبولیت ملی۔زندگی کے آخری برسوں میں اشفاق احمد صوفی ازم کی طرف راغب ہوئے ۔قدرت اﷲ شہاب اور ممتاز مفتی سے ان کی قربت بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔وہ پی ٹی وی کے پروگراموں بیٹھک اور زاویہ میں اپنے مداحوں کے ساتھ آتے تھے جس میں وہ نوجوان ناظرین کے ہرسوال کا فوری اور تسلی بخش جواب دیتے تھے ۔اشفاق احمد کا انتقال سات ستمبر2004ء کو لبلبے کے سرطان کے باعث ہوا تھا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.