Thursday, 26 December 2024, 07:37:59 pm
 
انڈر 19 ایشیا کپ، بنگلہ دیش فائنل میں پہنچ گیا
December 06, 2024

دبئی میں انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سینتیس اوورز میں ایک سو سولہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جواب میں بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف بائیس اعشاریہ ایک اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔