Friday, 26 April 2024, 10:01:49 pm
میجر شبیر شریف(نشان حیدر) کا یوم شہادت
December 06, 2019

 میجر شبیر شریف شہید(نشان حیدر) کا یوم شہادت جمعہ کے روز منایا گیا۔

 میجر شبیر شریف28 اپریل 1943 کو ضلعی گجرات کے علاقے Kunjah میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 19 اپریل 1964 کو فرنٹیر فورس رجمنٹ میں کمیشنڈ حاصل کیا۔

 دسمبر1971 کو میجر شبیر شریف نے بطور کمپنی کمانڈر سلیمانکی ہیڈ ورکس کے قریب آسام رجمنٹ کی ایک کمپنی کےخلاف بھرپور دفاع کیا جسے ٹینکوں کے سکوارڈن کی مدد بھی حاصل تھی۔

میجر شبیر شریف نے 43 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور ان کے چار ٹینک تباہ کرتے ہوئے علاقے کا قبضہ حاصل کرلیا۔

 چھ دسمبر 1971 کو وہ ٹینک کا ایک گولہ لگنے سے جام شہادت نوش کرگئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.