Saturday, 21 December 2024, 05:28:03 pm
 
فرانسیسی صدر کا فوری طور پر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے پر زور
October 06, 2024

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے پر زور دیا ہے۔

سرکاری ریڈیو چینل فرانس انٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرانس اسرائیل کو کوئی ہتھیار نہیں پہنچا رہا ہے۔

ایمانوئل میکرون نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ لبنان کے عوام کو بھی غزہ کی طرح کا سامنا کرنا پڑے گا۔