Thursday, 15 May 2025, 10:05:18 pm
 
مکہ مکرمہ میں حج کے انتظامات بھرپور انداز میں جاری
May 06, 2025

مکہ مکرمہ میں حج کے انتظامات بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل حج عبد الوہاب سومرو نے کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان، ڈائریکٹر عزیزاللہ خان اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ عازمین حج کی رہائشی عمارتوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے رہائشی کمروں، ڈائننگ ہالز، ایلیویٹرز اور صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔

عبد الوہاب سومرو نے عازمین حج کو رہنمائی اور سہولت فراہم کرنے اور ان کی شکایات کے بروقت ازالے کی ہدایت کی۔