Saturday, 27 April 2024, 02:54:55 am
اعتزاز حسن کا پانچواں یوم شہادت
January 06, 2019

  آج اعتزاز حسن کا پانچواں یوم شہادت منایا جارہا ہے وہ 2014 میں ہنگو میں اپنے سکول پر ایک خودکش بمبار کا حملہ ناکام بناتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

اعتزاز حسن 1998 میں خیبرپختونخوا کے شہر ہنگو میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ دے کر اپنے سینکڑوں ہم مکتب ساتھیوں اساتذہ اورسکول کے دیگر عملے کی جانیں بچائیں اور ملک بھر کےعوام کے دل جیت لئے۔

 اعتزاز حسن کو ان کی جرات اور دلیری  پر ستارہ شجاعت کا اعزاز دیا گیا اور انہیں ایک ہیرو کا درجہ حاصل ہے۔

اعتزاز حسن کے یوم شہادت کے موقع پر وزیراطلاعات فواد چودھری نے آج اپنے ٹویٹر پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز نے سینکڑوں طلبا کی زندگیوں کے تحفظ کےلئے اپنی جان قربان کردی۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن نوجوان ہیرو کے اعزاز میں شہیدوں کو سلام کے نام سے آج رات ایک مختصر دورانیے کی فلم ٹیلی کاسٹ کرے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.