Saturday, 05 April 2025, 04:42:37 pm
 
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز مقابلے، آج پاکستان اور تھائی لینڈ کا وارم اپ میچ ہوگا
April 04, 2025

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائرز مقابلوں کے سلسلے میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم آج لاہور میں تھائی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائرز مقابلے بدھ سے لاہور میں شروع ہوں گے۔

پاکستان' بنگلہ دیش' آئرلینڈ'سکاٹ لینڈ' تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں ان مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔