Saturday, 12 April 2025, 3:48:03 am
 
ون ڈے سیریز: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیدی
April 05, 2025

مائونٹ Maunganuiمیں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین میچوں کی سیریز کے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں تینتالیس رنز سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی ہے۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیالیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو چونسٹھ رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم چالیس اوورز میں دو سو اکیس رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔