Wednesday, 24 April 2024, 01:24:56 pm
دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں
January 04, 2022

لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بدھ کو یوم حق خود ارادیت منائیں گے۔ اس دن 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کے اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کے حق کی حمایت کی قرارداد منظور کی۔اس دن کو دنیا بھر میں ریلیوں، سیمینارز اور کانفرنسوں سمیت مختلف سرگرمیوں کے ذریعے منایا جائے گا تاکہ اقوام متحدہ کو یاد دلایا جائے کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.