Friday, 26 April 2024, 06:44:16 pm
مرطوب زمین کاعالمی دن
February 02, 2019

 مرطوب زمین کاعالمی دن منایاگیا جس کامقصد انسانیت اور کرہ ارض کے لئے مرطوب زمین کی اہمیت سے متعلق آگاہی پیداکرناہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرملک امین اسلم نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان نے مرطوب زمین سے متعلق عالمی معاہدے پردستخط کررکھے ہیں جسے رامسرکنونشن بھی کہاجاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اس کنونشن کے تحت اب تک انیس مرطوب زمینیں مخصوص کی ہیں جنہیں عالمی اہمیت کے رامسرمقامات کادرجہ دیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ریچارج پاکستان منصوبہ عملدرآمدکے لئے زیرغورہے۔انہوں نے کہاکہ شجرکاری اورجنگلات کے فروغ سمیت مرطوب زمینوں کے قریب دوسرے مناسب علاقوں کیلئے بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے مشیرنے کہاکہ پاکستان ان اقدامات کے ذریعے عالمی برادری اور رامسرکنونشن کے بارے میں اپنے عزم کااعادہ کرتاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.