Wednesday, 16 October 2024, 09:16:15 am
 
اقوام متحدہ کا جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ
September 01, 2024

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے ایک بیان میں کیمپ میں تباہی پھیلانے اور گنجان آباد علاقے میں ہتھیار استعمال کرنے پر اسرائیل کی شدید مذمت کی جہاں گیارہ ہزار سے زائد فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فوجی ہتھیاروں اور حربوں کے استعمال سے مقبوضہ مغربی کنارے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل فلسطینی آبادی کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی قوانین کا پابند ہے۔