Monday, 13 January 2025, 12:31:46 pm
 
معروف اداکار سردار کمال انتقال کرگئے
July 31, 2024

معروف اداکار سردار کمال رات لاہور میں انتقال کرگئے۔

وہ مشہور مزاحیہ اداکار تھے، جنہوں نے پاکستانی سینما اور تھیٹر میں کام کیا۔

ان کی عمر باون سال تھی۔

ادھر ایک بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے مزاحیہ اور سینئر اداکار سردار کمال کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سردار کمال کی وفات سے پاکستانی شوبز انڈسٹری ایک عظیم اداکار سے محروم ہوگئی ہے۔

غمزدہ خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

ایک الگ پیغام میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھی معروف اداکار سردار کمال کی وفات پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا۔

انہوں نے تعزیت کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔