ریڈیو، ٹی وی اور سٹیج کے نامور فنکار ظہور احمد کی آج 16ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
ظہور احمد 18 ستمبر 1934 کو بھارت کے شہر ناگپور میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے جن اسٹیج ڈراموں میں کام کیا ان میں نظام سقہ اور تعلیم بالغاں شامل ہیں جب کہ ان کی فلموں میں ہیرا اور پتھر، ارمان، بادل اور بجلی، مسافر، دل والے اور پیسہ بولتا ہے شامل ہیں۔
ان کے پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور ڈراموں میں شریف آدمی، مولا پہلوان، خدا کی بستی، دیواریں، چنگیز خان، نورالدین زنگی، پردیس، آہن اور آخری چٹان شامل ہیں۔
2009 میں وہ آج ہی کے دن اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔