معروف شاعر اور نعت خوان مظفروارثی کی چودھویں برسی آج (منگل) کو منائی گئی۔
وہ انیس سو چونتیس میں بھارت کے شہر MEERUT میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنی شاعری کا آغاز پاکستانی فلموں کیلئے نغمہ نگاری سے کیا جس کے بعد انہوں نے حمد اور نعت کی شاعری میں کمال شہرت حاصل کی۔ انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔مظفروارثی دو ہزار گیارہ میں آج ہی کے روز لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔