Friday, 27 December 2024, 05:24:49 am
 
معروف گلوکار اور اداکار عنایت حسین بھٹی کی پچیسویں برسی
May 31, 2024

 معروف گلوکار اور اداکار عنایت حسین بھٹی کی پچیسویں برسی جمعہ کو منائی گئی۔وہ انیس سو اٹھائیس میں گجرات میں پیدا ہوئے اور مزید تعلیم کے حصول کیلئے لاہور آگئے۔وہ کثیرجہتی صلاحیتوں کے حامل ایک منفرد گلوکار اداکار ہدایت کار مصنف سماجی رہنما مذہبی دانشور اور ذاکر تھے۔انہوں نے اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں تقریبا پانچ سو فلموں کے لئے گیت گائے۔انیس سو ستانوے میں ان پر فالج کا حملہ ہوا جس نے ان کی قوت گویائی کو شدید متاثر کیا اور اس کے بعد وہ بستر علالت پر ہی رہے۔وہ انیس سو ننانوے میں آج کے روز گجرات میں انتقال کرگئے۔