چین کی Jiangsu پولیس کے ایک وفد نے پولیس سکیورٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل Tan Yongsheng کی قیادت میں آج لاہور میں پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ پاکستان اور چین مشترکہ اعتماد،محبت اور لازوال دوستی کے بندھن میں منسلک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان اور چین سمیت پورا خطہ ترقی کرے گا۔
گورنر نے کہا کہ پنجاب پولیس اور Jiangsu صوبے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں سے دونوں ملکوں کےقانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔
چینی پولیس سکیورٹی کےڈپٹی ڈائریکٹر جنرل Tan Yongsheng نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان پولیس کے شعبے میں تعاون کے علاوہ عوامی روابط اور اقتصادی تعاون کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔