Wednesday, 12 March 2025, 08:59:01 am
 
وزیراعلیٰ پنجاب کی مری مال روڈ کی توسیع کی منظوری
March 01, 2025

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مری مال روڈ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے آج (ہفتہ کو )لاہورمیں اس منصوبے کی منظوری دی۔

ا س موقع پر مریم نوازشریف نے کہا کہ مری کی تاریخی خوبصورتی کومعیار پر سمجھوتہ کئے بغیر بحال کیا جائے گا۔

یہ منصوبہ والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کے زیر نگرانی ایک سال کے اندر پچپن کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔