Wednesday, 12 March 2025, 08:59:01 am
 
گورنرپنجاب کی کوریا کوزرعی کاشتکاری کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
March 03, 2025

کوریا کے کاروباری وفد نے حبیب گیلانی کی قیادت میں آج لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے کوریا کے وفد کو جدید زرعی کاشتکاری کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں گوشت کی درآمد کے شعبے میں تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

پنجاب کے گورنر نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلو ں پر بھی زور دیا۔